شانِ محمد ﷺ
by
کیسے بتا پاۓ گا کوئ شان ِ محمدﷺ
جبکہ ہے اللہ تعالیٰ ثنأ خوان ِ محمدﷺ
بن کر جہاں میں رحمۃ الاعملمیں أۓ
رحمت ہی رحمت ہے گویا پہچان محمدﷺ
ہر ایک زمانے کے لۓاس میں نصیحت
سر چشمۂ کمال ہے قرآنِ ِ محمدﷺ
تھے دو جہاں کے بادشاہ بستر تھا بوریہ
سیکھو سبق سب دیکھ کر قرآن ِ محمدﷺ
پہنچا یا ہے پیغا م ِ خدا سارے جہاں میں
ہم پر بہت بڑا ہے یہ احسان ِ محمدﷺ
ہے دل کی دعا ، آرزو، خواہش و تمنا
جوہر کوملے حشر میں دامان ِ محمدﷺٗ